وزیر آ باد :تھیلے سیمیا سے متاثرہ بچوں کیلئے بلڈ ڈو نیشن کیمپ

وزیر آ باد :تھیلے سیمیا سے متاثرہ  بچوں کیلئے بلڈ ڈو نیشن کیمپ

وزیرآباد(نامہ نگار) تھیلیسیمیا کے متاثرہ بچوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا، متاثرہ بچوں کی بڑی امید خون سے جڑی ہوتی ہے ،بیماری میں مبتلا بچے اور لواحقین پل پل موت کے خوف کا سامنا کرتے ہیں۔۔۔

بچاؤ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد رب نواز چدھڑ نے سندس فاؤنڈیشن اور بابا جاوید مہرکے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سی ٹی ڈی عمران عباس چدھڑ کی نگرانی میں تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کیلئے ڈیرہ مہراں جناح کالونی میں لگائے گئے بلڈ ڈونیشن کیمپ میں شرکا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سب انسپکٹر سی ٹی ڈی بلال ورک،ضلعی صدر امن کمیٹی یوسف کھوکھر،عدنان شکر گورائیہ ایڈووکیٹ،مہر منیر، حافظ عمران احمد،علامہ ابراہیم محمدی،علامہ حماد الدین صدیقی، چیئرمین سندس فاؤنڈیشن حاجی سرفراز احمد بھی موجود تھے ۔ کیمپ میں 103 افراد نے خون کا عطیہ دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں