صفائی آپریشن ،زیر وٹالرنس پالیسی نافذ

صفائی آپریشن ،زیر وٹالرنس پالیسی نافذ

ملتان (وقائع نگار خصوصی )منیجنگ ڈائریکٹر واسا خالد رضا خان کی ہدایت پر نکاسی آب کی شکایات کے تدارک اور سیوریج لائنوں کی صفائی کیلئے آپریشن تیزی سے جاری ہے اس حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کردی گئی۔

تمام سیوریج سب ڈویژنوں کی سطح پر ٹیمیں دن اور رات کے شیڈول کے مطابق ڈی سلٹنگ کرنے میں سرگرم ہیں ہفتہ کی شب اوراتوارکے روز شہر کے مختلف علاقوں میں ٹیموں نے مشینری کے ہمراہ سیوریج لائنوں کی بھرپور صفائی اور شکایت کا ازالہ کیااور سیوریج سب ڈویژنوں کی جانب سے ایم ڈی واسا کو اپنی اپنی حدود میں ڈی سلٹنگ مہم کے حوالے سے کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی رپورٹ کے مطابق امیر آباد،منظور آباد مین لائن،عثمان آباد مین لائن وسٹریٹ نمبر 12،چادر والی سرکار حسن پروانہ روڈ،حسن پروانہ کالونی، حشام ٹاؤن،مین لائن کوٹ ربنواز، اسلام نگرمین لائن،لطیف ٹاؤن، ولائت آباد، مدینہ کالونی گلی نمبر 23،فیضی روڈ،طوطل پورہ، کھار پور،کاتی ماڑ روڈ،بوسن روڈ مین لائن، بستی بُچہ،Tبلاک سٹریٹ نمبر 10کے علاقوں کے درجنوں مین ہولز کی صفائی کی گئی جس پرایم ڈی واسا نے تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز سیوریج کو اپنی اپنی حدود میں سیوریج لائنوں کی صفائی مہم میں مزید تیزی لانے اور لائنوں کی صفائی پر مامور سٹاف کیلئے تمام ضروری حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے دریں اثناء سیوریج سب ڈویژنوں کی سطح پر ٹوٹ پھوٹ کے شکار مین ہولز کی مرمت کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں