فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے پر 17 افراد گرفتار، 21 کو نوٹسز

فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے پر 17 افراد گرفتار، 21 کو نوٹسز

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)لاہور کے گردونواح میں فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والوں کے خلاف حکومتی اقدامات شروع کر دئیے گئے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران فصلوں کو نذرآتش کرنے والوں کو 20لاکھ کے جرمانے اور21 افراد کونوٹسز جاری کئے گئے ۔20افراد کے خلاف ایف آئی آرز درج جبکہ 17گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔ انسداد سموگ ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 35جگہوں سے جلتی آگ کو بجھایا گیا،فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف یہ آپریشن جاری رہے گا۔ سیکرٹری محکمہ تحفظ ماحول سیکرٹری محکمہ تحفظ ماحول راجہ جہانگیر انورنے کہا لاہور کے گردونواح کے کسانوں سے اپیل ہے کہ فصلوں کی باقیات کو آگ مت لگائیں ،بصورت دیگر کارروائی کے ذمہ دار آپ خود ہوں گے فصلوں کو نذرآتش کرنے والے گرفتار بھی ہونگے اورانہیں بھاری جرمانے بھی کئے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں