ختم نبوت کے رہنما ہمارے اور قوم کیلئے سرمایہ ہیں، فضل الرحمن

ختم نبوت کے رہنما ہمارے اور قوم کیلئے سرمایہ ہیں، فضل الرحمن

میانوالی (نامہ نگار) قائد جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ علماء اکرام اور ختم نبوت کے رہنما ہمارے اور قوم کیلئے سرمایہ ہیں۔۔۔

 ان کے دم قدم سے ختم نبوت کے تحفظ کا کام جاری ہے اور قادیانیت کا پردہ چاک ہو رہا ہے اور ان ہی کی بدولت ختم نبوت کے پروانوں کی تربیت بھی درست انداز میں ہو رہی ہے وہ گذشتہ روز خانقاہ سراجیہ کندیاں میں پہنچے تھے یہاں قائد جمعیت نے نائب امیر مرکزیہ حضرت مولانا صاحبزادہ خواجہ عزیز احمد کی عیادت کی کچھ روز قبل صاحبزادہ خواجہ عزیز احمد کا دل کا بائی پاس آپریشن ہوا تھا وہ راولپنڈی سے گذشتہ شب خانقاہ سراجیہ پہنچے تھے یہ بات ضلعی سیکرٹری اطلاعات جے یو آئی قاری ضیااللہ عثمانی نے بتائی یاد رہے کہ خواجہ عزیز احمد کے بائی پاس ہونے سے پہلے بھی قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمٰن صاحبزادہ خواجہ عزیز احمد کی عیادت کیلئے راولپنڈی ہسپتال میں تشریف لے گئے تھے ۔قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمن نے نماز عشا خانقاہ سراجیہ میں ہی ادا کی اور بعد ازاں ڈیرہ روانہ ہوئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں