انسداد پولیو مہم کے سو فیصد اہداف حاصل کئے جائیں : کمشنر

انسداد پولیو مہم کے سو فیصد اہداف حاصل کئے جائیں : کمشنر

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)کمشنرسلوت سعید نے کہا ہے کہ ڈویژن کے چاروں اضلاع میں سوموار28 اکتوبر سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے سو فیصد اہداف حاصل کئے جائیں۔۔

اس ضمن میں مائیکروپلان کے مطابق عملدرآمد یقینی بنائیں تاکہ5 سال تک کی عمر کا کوئی بچہ ویکسین سے محروم نہ رہے ۔انہوں نے انسداد پولیو مہم کے اہداف کا جائزہ لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنرز کو مہم کی دوہری مانیٹرنگ کی تاکید کی۔دریں اثنا صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیر صدارت جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔کمشنر فیصل آباد سلوت سعید اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)ندیم ناصر نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔صوبائی وزیر اور چیف سیکرٹری پنجاب نے آئندہ انسداد پولیو مہم کیلئے موثراور جامع مائیکروپلان پر عملدرآمدکی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ جی آئی ایس بیسڈ نقشوں کی مدد سے انسداد پولیو مہم کی نگرانی کی جائے ۔پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے سائنسی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا۔ٹرانزٹ پوائنٹس پر پولیو ویکسیئن کے قطرے پلانے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں