مقبوضہ کشمیر میں ظلم پر بھارت کا احتساب کرنا چاہیے، کمشنر

 مقبوضہ کشمیر میں ظلم پر بھارت کا احتساب کرنا چاہیے، کمشنر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم پر بھارت کا احتساب کرنا چاہیے۔

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی متعدد قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو ایک آزادانہ اور غیر جانبدارانہ استصواب رائے کے ذریعے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دے ۔ انہوں نے اس امر کااظہار یوم سیاہ کے موقع آرٹس کونسل کمپلیکس میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم ، ایس پی ہیڈکوارٹرضیااﷲ ، اے ڈی سی جی عمر فاروق اور ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم کے علاوہ علماء کرام ،وکلا، طلبہ ،سول سوسائٹی ، ڈاکٹرز، میڈیا نمائندگان اور اساتذہ کرام کی بڑی تعداد شریک تھی۔ کمشنر نے کہا کہ طویل عرصے میں بھارتی حکومتوں نے کشمیری عوام کو بدترین ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنایا ہے ۔5 اگست 2019 کے غیر قانونی اوریکطرفہ بھارتی اقدامات کے بعد بھارتی ظلم و ستم کا سلسلہ اور بھی دراز ہو گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں سینکڑوں بے گناہ افراد شہید ہو چکے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم دنیا سے چھپے نہیں ہیں ،دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ کشمیر تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے ۔ یہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر سب سے قدیم حل طلب تنازعہ ہے جس کے حل کیلئے دنیا کو آگے بڑھ کر عملی کردار ادا کرنا چاہیے ۔ کمشنر، آر پی او اور ڈپٹی کمشنر کی قیادت میں کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آر ٹس کمپلیکس سے ڈی پی او چوک تک ریلی نکالی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں