انٹر کالجیٹ ہاکی چمپئن شپ پنجاب کالج کی ٹیم نے جیت لی

انٹر کالجیٹ ہاکی چمپئن شپ پنجاب کالج کی ٹیم نے جیت لی

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر) گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام ہونے والی انٹر کالجیٹ ہاکی چمپئن شپ پنجاب گروپ آف کالجز کی ٹیم نے جیت لی۔

 گکھڑ سپورٹس کمپلیکس میں ہونے والی انٹر کالجیٹ ہاکی چمپئن شپ میں ریجن بھر کے 9کالجز کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ چمپئن شپ کے فائنل کیلئے پنجاب کالج گوجرانوالہ اور سپیر ئیر کالج گوجرانوالہ کی ٹیموں نے کوالیفائی کیا، پنجاب کالج کی ٹیم نے ایک کے مقابلے میں آٹھ پوائنٹس لیکر چمپئن شپ اپنے نام کرلی ۔ہاکی چمپئن شپ جیتنے پر کھلاڑیوں نے جشن منایا۔ ڈائریکٹر سپورٹس پنجاب کالج محمد ریاض نے ہاکی چمپئن شپ جیتنے پر کھلاڑیوں کو مبارکباد دی، مقابلوں میں شریک تمام کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی گئی اور انہیں اسی طرح کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھنے کی تلقین کی ۔ڈائریکٹر یکٹرایڈمنسٹریشن پنجاب گروپ آف کالجز پروفیسر شہزاد رفیق نے تاریخی کامیابی پر ٹیم کو مبارکباد دی اورٹیم کیلئے نقد انعام کا بھی اعلان کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں