اسلام آباد میں خصوصی سمار ٹ ٹریفک رسپانس یونٹ قائم

اسلام آباد میں خصوصی سمار ٹ  ٹریفک رسپانس یونٹ قائم

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کیلئے خصوصی سمارٹ ٹریفک رسپانس یونٹ قائم کر دیا ہے۔

اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر محمد سرفراز ورک نے کہا کہ یہ یونٹ کسی بھی ایمرجنسی اور لا اینڈ آرڈر کے دوران اسلام آباد کی اہم شاہراہوں پر ڈائیورشن دینے کے علاوہ ٹریفک کو رواں دواں رکھنے، شہریوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے، سفری معلومات دینے اور متبادل راستوں کی رہنمائی کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل رہے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں