چنیوٹ میں بھی کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی اور سیمینار

چنیوٹ میں بھی کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی اور سیمینار

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)27اکتوبر کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کیلئے یوم سیاہ منانے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر صفی اﷲ گوندل کی قیادت میں ریلی و سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔۔

ریلی میں اسسٹنٹ کمشنر شمس الرحمن، سی او ایجوکیشن ناصر عزیز، ڈی اوز سیکنڈری و ایلمنٹری ڈاکٹر محسن عباس ، محمد عبدالجلیل اور دیگر محکموں کے افسران،سکولوں کے اساتذہ، طلباء وسول سوسائٹی کے ارکان نے بھی بھر پور شرکت کی،شرکاء نے کشمیر یوں کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے اور کشمیریوں پر بھارتی ظلم و بربریت کی شدید مذمت کی۔ بعدازاں گورنمنٹ ہائی سکول میں یوم سیاہ کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ و طالبات نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور انڈیا کے کشمیریوں پر مظالم بارے تقاریر ،ملی نغمے و ترانے پیش کئے ۔سیمینار سے خطاب میں ڈپٹی کمشنر صفی اﷲگوندل نے کہا کہ بھارتی قبضے سے آزادی تک کشمیری عوام کی مکمل حمایت جاری رکھیں گے ۔ 27 اکتوبر1947 انسانی تاریخ میں سیاہ ترہم دن ہے جب بھارت نے کشمیری عوام پر ظلم و ستم کی داستان رقم کی ۔اس موقع پر ناصر عزیز نے بھی خطاب کیا ۔دریں اثنا کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے تحصیل لالیاں میں اسسٹنٹ کمشنر میڈم شازیہ اور تحصیل بھوانہ میں اسسٹنٹ کمشنر طارق محمود کی قیادت میں ریلیاں نکالی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں