الحمرا آرٹس کونسل میں یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر تقریبات

 الحمرا آرٹس کونسل میں یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر تقریبات

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) لاہور آرٹس کونسل الحمرا میں یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق نمائش میں آرٹسٹوں کے فن پارے سجائے گئے، واک میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے عزم کا اظہار کرتے ہوئے جدوجہد آزادی و حق خود ارادیت کے حق میں نعر بھی لگائے گئے۔ اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات وثقافت طاہر رضا ہمدانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کشمیریوں کی جدوجہد رنگ لائے گی، کشمیریوں کی آزادی تک کشمیریوں کا ساتھ جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کشمیری ہمارے بھائی ہیں،ہمارا دل ایک ساتھ ڈھرکتا ہے ،وہ دن دور نہیں جب کشمیری اپنی آزادی کا سورج طلوع ہوتا دیکھیں گے ۔چیئرمین الحمرا رضی اور ایگزیکٹوڈا ئریکٹر الحمرا سارہ رشید نے کہا الحمرا نے ہمیشہ کشمیریوں کی اقدار اور ثقافتی حسن کو اجاگر کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں