بجلی چوروں کیخلاف آپریشن،223گرفتار،239ملین جرمانہ عائد

بجلی چوروں کیخلاف آپریشن،223گرفتار،239ملین جرمانہ عائد

ملتان (خصوصی رپورٹر) چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر جام گُل محمد زاہد کی زیر نگرانی میپکو ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

جنوبی پنجاب میں رواں ماہ میں مزید3009افراد مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے ۔2741بجلی چوروں کیخلاف مقدمات کا اندراج کروایاگیا۔بجلی چوروں کو مجموعی طورپر 239ملین روپے جرمانہ عائد کیاگیاجبکہ47.7ملین روپے جرمانہ موقع پر وصول کر لیا گیا۔223بجلی چوروں کو موقع سے گرفتار کرکے حوالات منتقل کیا گیا۔ یکم تا26اکتوبر2024ء کے دوران ملتان سرکل میں455بجلی چوروں کو 60 ملین روپے جرمانہ عائد کیاگیااور13.82ملین روپے جرمانہ وصول کیا گیا جبکہ455 بجلی چوروں کیخلاف مقدمات کا اندراج کروایاگیا اور 11 بجلی چوروں کو گرفتارکروایاگیا۔ ڈی جی خان سرکل میں 220افراد کو 9.2ملین روپے جرمانہ عائد اور2.02ملین روپے جرمانہ وصول کیا گیا جبکہ 206ایف آئی آرز درج کرواکر 34افراد کو گرفتار کروایا گیا۔ وہاڑی سرکل میں 336افراد کو31.8ملین روپے جرمانہ عائد اور3.2 ملین روپے جرمانہ وصول کیاگیاجبکہ 283ایف آئی آرز درج کروا کر 23 صارفین کو گرفتار کروایا گیا۔ بہاولپور سرکل میں 416 افراد کو27ملین روپے جرمانہ عائد اور5.2 ملین روپے جرمانہ وصول کیا گیا جبکہ 405مقدمات درج کروا کر 90 افراد کو گرفتار کروایا گیا۔ ساہیوال سرکل میں 362بجلی چوروں کو 30.6ملین روپے جرمانہ عائد اور6.41ملین روپے جرمانہ وصول کیا گیا جبکہ 326ایف آئی آرز درج کرواکر2افراد کو گرفتارکروایاگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں