پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت بسیں چلائی جائیں گی،شرجیل میمن

پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت بسیں چلائی جائیں گی،شرجیل میمن

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی کے شہریوں کے لئے اہم منصوبہ یلو لائن بی آر ٹی شروع کیا گیا ہے اور ورلڈ بینک کے تعاون سے 100 ارب روپے کی لاگت سے یہ منصوبہ شروع کیا گیا ہے ۔۔۔

پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت بسیں چلائی جائیں گی۔ سندھ کے سینئر وزیرشرجیل انعام میمن نے یلو لائن بی آر ٹی کا ترقیاتی کام کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کوشش کریں گے اور عالمی بینک سے بات کریں گے کہ اس روٹ پر بھی ای وی بسز چلائی جائیں، یلو لائن کا ٹریک 21 کلو میٹر کا ہوگا، جام صادق پل کے ساتھ نیا پل بنایا جا رہا ہے ، کنٹریکٹر نے 18 ماہ میں منصوبہ مکمل کرنے کی یقین دہانی کروائی، تاہم ہم چاہتے ہیں کہ اس سے پہلے یہ منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچے۔ شرجیل انعام میمن نے کہاکہ حکومت سندھ کی جانب سے ڈبل ڈیکر بسز چلائی جائینگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں