اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ

اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ رانا صفدر شبیر کا ایم ایس ڈاکٹر رانا عبدالواجد کے ہمراہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ ،وارڈز میں داخل مریضوں کو فراہم کردہ مفت طبی سہولیات ،صفائی ستھرائی کے انتظامات اور جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔

 اس موقع پر اے سی نے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کو ہدایت کی کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں داخل مریضوں کو مفت علاج معالجہ کی فراہمی یقینی بنائی جائے ، اپنی ڈیوٹیاں احسن طریقے سے سرانجام دیں اور دوران ڈیوٹی کسی قسم کی کوتاہی و غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی، دکھی انسانیت کی خدمت کرنا اولین عبادت ہے ۔رانا صفدر شبیر نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت و ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر سرکاری ہسپتالوں میں مستحق و نادار مریضوں کو مفت ادویات اور علاج معالجہ کی فراہمی اولین ترجیحات ہیں ، ہسپتال کے ایمرجنسی مردانہ/زنانہ وارڈ میں صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے اور مریضوں کیساتھ احسن طریقے سے پیش آیا جائے ، شکایت کی صورت میں مرتکب ڈاکٹرزو پیرا میڈیکل سٹاف کیخلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر رانا صفدر شبیر نے ایم پی اے سردارخان بہادر ڈوگر،ایم ایس ڈاکٹر رانا عبدالواجد ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر رانا ڈاکٹر شہزادکے ہمراہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں بچوں کو حفاظتی قطرے پلاکر انسداد پولیو مہم کا  باقاعدہ افتتاح کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں