کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی اور تقریب کا انعقاد

 کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی اور تقریب کا انعقاد

بھیرہ(نامہ نگار)کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا خلاف یوم سیاہ کے سلسلہ میں میونسپل کمیٹی بھیرہ کے ملازمین نے ایک احتجاجی ریلی نکالی۔۔۔

مظہر اقبال تنویر ہطار رضوان اختر غلام عباس شفقت الہی اور ہاشم حسین نے شرکت کی ریلی بلدیہ سے ماڈل بازار تک گئی اور شرکاء نے کشمیریوں کے حق میں نعرہ بازی کی۔ ،کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے یوم سیاہ کے حوالہ سے ایک تقریب بھیرہ پریس کلب میں ہوئی اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں محمد نعیم الدین ،سرگودھا چیمبر آف کامرس کے رکن چوہدری محمد اجمل گوندل ،ویلفیئر کونسل تحصیل بھیرہ کے صدر چوہدری خالد ارائیں، ظفر اقبال کھوکھر، زبیر اسلم طور، مہر محمد بلال طاہری و دیگر نے کہا کہ آزادی کی جدوجہد میں اب تک لاکھوں کشمیری اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں ،کشمیروں پر ظلم کے پہاڑ توڑ ے جا رہے ہیں مگر انسانی حقوق کی دعویدار عالمی تنظیمیں اس مسئلہ پر مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان مظلوم کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑے گا اور ان کی امداد جاری رکھے گا اقوام متحدہ کا فرض ہے کہ وہ اپنی قراردادوں پر عمل درامد کو یقینی بناتے ہوئے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دے اور مقبوضہ علاقہ کو بھارتی فوج سے خالی کرائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں