بھارت انسانیت کابدترین دشمن ہے :پاکستان سنی تحریک

بھارت انسانیت کابدترین دشمن ہے :پاکستان سنی تحریک

لاہور(سیاسی نمائندہ)پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ صوبائی سیکرٹریٹ سنی تحریک پیر مکی کیا گیا۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سنی تحریک کے رہنماؤں صاحبزادہ عبداللہ ثاقب، شیخ محمد نواز قادری، ملک محمد محسن قادری نے کہا اقوام متحدہ اپنی قراردادوں کے مطابق مقبوضہ کشمیر سے بھارتی قبضہ ختم کر ائے ، بھارت انسانیت کابدترین دشمن ہے ، عالمی برادری کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرے ،نہتے مظلوم کشمیریوں کو حق خودارادیت سے دور نہیں رکھا جاسکتا۔انہوں نے مزید کہا اقوام متحدہ کا مقبوضہ کشمیر، فلسطین اور دیگر اسلامی ریاستوں میں دہرا معیار بے نقاب ہو رہا ہے ، پاکستان کے حکمرانوں کو چاہیے کہ دنیا بھر میں سفارتی محاذ پر مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ لڑیں۔ اس موقع پر امجد حسین وٹو ،شاہد ندیم مغل، رانا بدر پہلوان بھی موجود تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں