ہر پاکستانی کشمیریوں کے حق خودارادیت کا حامی، ڈی سی مری

ہر پاکستانی کشمیریوں کے حق خودارادیت کا حامی، ڈی سی مری

مری (نمائندہ دنیا) کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی قبضہ کیخلاف یوم سیاہ پر ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس سے خطاب کرتے ہوئے آغا ظہیر عباس شیرازی ڈپٹی کمشنر مری نے کہا ہر پاکستانی کشمیریوں کے حق خودارادیت کا حامی ہے۔۔

عالمی برادری کشمیر میں قتل عام، انسانی حقوق کی پامالیاں بند کرائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب آرٹس کونسل کے زیراہتمام نکالی گئی ریلی میں کیا۔ ریلی کے بعد پنجاب آرٹس کونسل مری کے آڈیٹوریم میں ایک دستاویزی فلم بھی پیش کی گئی جس میں کشمیر کے عوام پر ہونے والے مظالم کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر انعم خالد ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل نے بھی خطاب کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں