کشمیر پر غاصبانہ بھارتی تسلط کے خلاف سنی تحریک کایوم سیاہ

کشمیر پر غاصبانہ بھارتی تسلط کے خلاف سنی تحریک کایوم سیاہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر )سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی کی ہدایت پر کشمیر پر بھارتی غاصبانہ تسلط کے خلاف یوم سیاہ منایا گیا،کارکنان وعوام نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا ۔

کراچی پریس کلب پر پاکستان سنی تحریک کے تحت مظاہرے میں پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما فہیم الدین شیخ،مرکزی رابطہ کمیٹی رکن غلام مرتضیٰ قادری،کراچی امیر محمد فرقان قادری،ارکان کراچی رابطہ کمیٹی محمد عامر قادری،محمد عالم قادری ودیگر موجود تھے ،مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے فہیم الدین شیخ نے کہا کہ بھارت جموں کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کررہا ہے ،بھارت کشمیر کی پوزیشن کو تبدیل کرنے کیلئے مقبوضہ کشمیر میں انتہا پسند ہندوں کی آباد کاری کررہا ہے ،ایک طرف مسلمانوں کو کو بھارتی فوج اور دوسری طرف جنونی ہندو ظلم وجبر کا نشانہ بنارہے ہیں،کشمیر یوں کو آزادی دلانے کیلئے اقوام متحدہ کا کردار مشکوک نظر آرہا ہے ،عالمی برادری نے کشمیر میں ہونیوالے مظالم پر آنکھیں اور کان بند کئے ہوئے ہیں جو انصاف کے قتل کے مترادف عمل ہے ،پاکستان سنی تحریک کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے کیلئے ان کا سیاسی،سفارتی اور اخلاقی ساتھ دیتی رہے گی،کشمیر کے عوام پر ہونے والے ظلم وجبر کرنے والے بھارت متنبہ کرتے ہیں وہ باز آجائے ،حکومت نے جہاد کا اعلان کیا تو انشاء اللہ پاکستان کا پر چم ممبئی پر لہرادینگے ،پاکستان کے عوام کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں