کشمیریوں پر بھا رتی مظالم کیخلاف گجرات میں ریلی ، سیمینار

کشمیریوں پر بھا رتی مظالم کیخلاف گجرات میں ریلی ، سیمینار

گجرات (نامہ نگار ،سٹی رپورٹر) ملک بھر کی طرح ضلع گجرات میں بھی 27اکتوبر کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لیے یوم سیاہ کے طور پرمنایا گیا، تحصیل دفاتر سمیت ضلع بھر ریلیوں و سیمینارزکا انعقاد کیا گیا۔۔۔

 ضلع سطح پر مرکزی ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ سمیت ضلعی محکموں کے سربراہ و سول سوسائٹی کے افراد اس موقع پر موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ا س موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج 27 اکتوبر کو کشمیر پر بھارتی قبضہ کے 77 سال مکمل ہوچکے ہیں، بھارت کی مقبوضہ کشمیر کی عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی کی ایک طویل داستان ہے ، مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام طویل عرصہ بھارتی مظالم کا شکار ہیں، بھارتی فوج کی ظالمانہ کارروائیوں میں کئی گنا اضافہ ہو گیا، مصبیت کی اس گھڑی میں ہر پاکستانی آزادی کی جدوجہد میں کشمیر ی عوام کیساتھ ہے ، ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ بھارت نے کشمیر میں 9لاکھ سے زائد فوج کے ذریعے 80لاکھ کشمیریوں کو محصور کر رکھا ہے ، بلا جواز گرفتاریاں، تشدد، خواتین،بزرگوں سے مظالم بھی کسی سے ڈھکے چھپے نہیں، وہ دن دور نہیں جب بھارت کو کشمیر پر اپنا غاصبانہ قبضہ ختم کرنا ہوگا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں