ڈینگی بے قابو، 24 گھنٹے میں مزید 116 مریض رپورٹ

ڈینگی بے قابو، 24 گھنٹے میں مزید 116 مریض رپورٹ

لاہور(ہیلتھ رپورٹر)پنجاب میں ڈینگی بے قابو ہونے لگا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں مزید 116 کیس سامنے آگئے۔ترجمان محکمہ صحت کے مطابق ایک ہفتہ میں 827 جبکہ رواں سال اب تک 5041 ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 104، لاہور سے 4 ،منڈی بہاؤالدین سے 2 ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے جبکہ فیصل آباد، اٹک، بہاولپور، بہاولنگر، چنیوٹ اور ڈی جی خان سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔ ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کیلئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں، تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے ، شہریوں کو چاہیے کہ ڈینگی ایس اوپیز پر عملدرآمد کریں جبکہ خلاف ورزی کرنیوالے افراد کیخلاف ایف آئی آرز درج کر ائی جا رہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں