نمائش چورنگی پر تجاوزات کیخلاف آپریشن، غیر قانونی دکانیں مسمار

نمائش چورنگی پر تجاوزات کیخلاف آپریشن، غیر قانونی دکانیں مسمار

کراچی(آن لائن)جمشید ٹاؤن ایم اے جناح روڈ نمائش چورنگی پر تجاوزات کے خلاف آپریشن غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئیں دکانیں مسمار کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق مئیرکراچی مرتضیٰ وہاب ڈپٹی مئیرسلمان عبداللہ مراد اور میونسپل کمشنر افضل زیدی کی ہدایت پر سینئر ڈائریکٹر لینڈ عمار احمد خان کی زیر نگرانی ڈپٹی ڈائریکٹر امین لاکھانی نے علاقہ پولیس اور عملے کے ہمراہ جمشید ٹاؤن ، ایم اے جناح روڈ نمائش چورنگی پر فٹ پاتھ پر تعمیر کی گئی غیر قانونی دکانیں مسمار کردیں اور مین روڈ سے ٹھیلوں و پتھاروں کو ضبط کرکے کے ایم سی اسٹور میں جمع کرادیا۔سینئر ڈائریکٹر لینڈ عمار احمد خان نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کراچی بھر میں مین روڈ، سروس روڈاور فٹ پاتھوں سے تجاوزات کے خاتمے کے لیے آپریشن مزید تیز کیا جائے ۔ ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بننے والی تجاوزات کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کی جائینگی۔ اس سلسلے میں کوئی بھی دباؤ قبول نہیں کیا جائے اور بلا تفریق انکروچمنٹ کا خاتمہ ہونا چاہیے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر آپریشن کر کے ڈائریکٹوریٹ کو رپورٹ ارسال کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں