اقوام متحدہ کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کا نوٹس لے :غلام فاطمہ

اقوام متحدہ کشمیری عوام پر ڈھائے جانے  والے مظالم کا نوٹس لے :غلام فاطمہ

سمبڑیال(سٹی رپورٹر )اسسٹنٹ کمشنر غلام فاطمہ کی زیر نگرانی تحصیل کمپلیکس میں کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف یوم سیاہ منایا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ 27 اکتوبر 1947 کو بھارت نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کیا اور اس روز سے آج تک معصوم کشمیری عوام پر ظلم و ستم جاری ہے ۔کشمیر پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے اور بھارتی افواج کی بربریت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کا نوٹس لے اور انہیں حق خودارادیت دلانے کے لیے کردار ادا کر ے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام کشمیری کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی مدد جاری رکھیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں