ناٹک میلہ میں جہیز کی لعنت اس کے اثرات پر ڈرامہ

 ناٹک میلہ میں جہیز کی لعنت اس کے اثرات پر ڈرامہ

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)محکمہ بہبود آبادی اور پلاک کے تعاون سے ہرسکھ سکول تھاتھر گاؤں بیدیاں روڈ میں ناٹک میلہ میں سکول کے بچوں نے جہیز کی لعنت اور اس کے اثرات پر سبق آموز ڈرامہ پیش کیا جس کو حاضرین نے بے حد پسند کیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل محکمہ بہبود آبادی ثمن رائے نے اپنے خطاب میں کہا طلبا ہمارے ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں۔انکی بہترین تعلیم و تربیت سے اپنے معاشرے میں مثبت نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔ طالبات نے بابا بلھے شاہ کی کافی کو ٹیبلو کی صورت میں پیش کیا۔ ثمن رائے نے کہا ہمیں اپنی ماں بولی زبان کو ہمیشہ اہمیت دینی چاہیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں