انسانی حقوق کی تنظیمیں کشمیریوں پر مظالم کا نوٹس لیں، کمشنر راولپنڈی

انسانی حقوق کی تنظیمیں کشمیریوں پر مظالم کا نوٹس لیں، کمشنر راولپنڈی

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک کی ہدایت پر ڈویژن بھر میں کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے تمام سرکاری محکموں نے یوم سیاہ بھرپور طریقے سے منایا۔

 کمشنر راولپنڈی ڈویژن نے کہا کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں کشمیریوں پر مظالم کا نو ٹس لیں، مسئلہ کشمیر کا طویل عرصہ سے حل نہ ہونا اقوام متحدہ کی ناکامی کا ثبوت ہے، پاکستان کی جانب سے ہر فورم پر اپنے کشمیری بھائیوں کیلئے آواز اٹھائی گئی اور اس بات پر زور دیا گیا کہ کشمیر کے پرامن حل کے بغیر خطے میں امن کا تصور ناممکن ہے۔ اس سلسلے میں کمشنر راولپنڈی کی ہدایت پر تمام مارکیٹس، چوک اور دیگر نمایاں جگہوں پر یوم سیاہ کے حوالے سے بینرز لگوائے گئے اور ڈویژن بھر میں ریلیوں کے علاوہ سیمینارز کا انعقاد کیا گیا۔ میٹرو بس اتھارٹی کی طرف سے میٹروبس کے سٹیشنز اور ٹریک پر بینرز اور سٹیمرز آویزاں کیے گئے، اس کے علاوہ تمام تعلیمی اداروں اور ہیلتھ سینٹرز کے باہر کالے جھنڈے لہرائے گئے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں