پولیس افسر دفاتر میں حاضری یقینی بنائیں، آئی جی اسلام آباد

پولیس افسر دفاتر میں حاضری یقینی بنائیں، آئی جی اسلام آباد

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے سینٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں ’’اوپن ڈور پالیسی کے تحت‘‘ کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

انہوں نے شہریوں اور پولیس افسران کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی ہدایات جاری کیں، انہوں نے کہا کسی بھی شہری کو پولیس سے متعلق کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو تو وہ کھلی کچہری میں آسکتا ہے۔ آئی جی اسلام آباد نے شہریوں کی شکایات پرمتعلقہ افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مقرر کردہ ٹائم فریم میں درخواستوں کو میرٹ پر حل کر کے رپورٹ سینٹرل پولیس آفس بھجوائیں، انہوں نے تمام ایس ڈی پی او ز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات دیں کہ وہ دفاتر میں مقرر کئے گئے ٹائم میں اپنی حاضری یقینی بنائیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں