ضلعی سطح پر تقریری مقابلے ، سحر راشد کی پہلی پوزیشن

ضلعی سطح پر تقریری مقابلے ، سحر راشد کی پہلی پوزیشن

وہاڑی(نمائندہ دنیا ) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ایم سی میں اساتذہ اور والدین کی عظمت کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ضلع لیول پر تقریری مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں ضلع بھر کے طلبہ وطالبات نے حصہ لیا وہاڑی سے راشد منظور کی صاحبزادی سحر راشد نے تقریری مقابلہ جات میں ضلع بھر میں فرسٹ پوزیشن حاصل کی جس پر ضلعی انتظامیہ محکمہ ایجوکیشن کے افسران کی طرف سے تعریفی سرٹیفکیٹ اور اسناد تقسیم کی گئی اس موقع پر پرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ایم سی وہاڑی نے کہا کہ بچوں میں تقریری مقابلہ جات سے بچوں کے درمیان ایک دوسرے سے آگے بڑھنے اور خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے جس سے بچوں میں اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے مواقع ملتے ہیں انہوں نے کہا کہ گورمنٹ پنجاب کی طرف سے ضلع بھر کے طلبہ نے تقاریر مشاعرے اور ٹیبلوں جیسی سرگرمیوں میں حصہ لیا جس میں ایم سی گرلزہائی سکول وہاڑی نے نمایاں پوزیشن حاصل کی بچوں کے والدین نے حکومت پنجاب کے اس ایسا اقدام کو خوب سرا ہا ،تقریب کے اختتام پر پوزیشن ہولڈرز طلبہ و طالبات میں طرف تعریفی اسناد اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں