کشمیری کی جغرافیائی حد بندی کی تبدیلی سیاہ اقدام،علی بخاری

کشمیری کی جغرافیائی حد بندی کی تبدیلی سیاہ اقدام،علی بخاری

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)حکومت پنجاب کی ہدایت پر خانیوال میں یوم سیاہ پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ضلع کونسل ہال میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کی۔اس موقع پر پارلیمنٹیرینز ایم این اے محمد خان ڈاہا،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس رانا محمد سلیم حنیف،ایم پی اے بیرسٹر اسامہ فضل چودھری،اے ڈی سی آر عبدالستار خان، ڈی او سکینڈری زاہد عالم سمیت ضلعی انتظامیہ کے افسر،سول سوسائٹی کے تمام مکاتب فکر نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ 27 اکتوبرکو کشمیر کی جغرافیائی حد بندی کی تبدیلی کا سیاہ ترین دن ہے ، پوری پاکستانی قوم بھارت کے غاصبانہ قبضہ کے خلاف کشمیریوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے ، کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول کی خاطر ان کی سیاسی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بہادر کشمیری عوام بھارتی بے ہنگم ہتھکنڈوں کو مسترد کرتی ہے ۔ ایم این اے محمد خاں ڈاہا نے کہا کہ کشمیری عوام اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں جد و جہد آزادی میں پوری پاکستانی قوم ان کے ساتھ ہے ، پاکستانی قوم کشمیریوں کی انتھک جدوجہدآازادی پر انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے ، عالمی برادری نہتے کشمیریوں پر مظالم کا فوری نوٹس لے ۔ پارلیمانی سیکرٹری پنجاب کمیونیکیشن اینڈ ورکس رانا محمد سلیم حنیف نے کہا کہ آزادی مظلوم کشمیریوں کا مقدر ہے ، عالمی برادری عہد حق خود ارادیت کو فوری طور پر حل کرا ئے ۔ ایم پی اے بیرسٹر اسامہ فضل چودھری نے کہا کہ کشمیریوں پربھارتی مظالم شدید دردناک ہیں انہیں فوری بند ہونا چاہیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں