سفید چھڑی والے افراد کی مدد معاشرے کا فرض،امجد شعیب

سفید چھڑی والے افراد کی مدد معاشرے کا فرض،امجد شعیب

ملتان (لیڈی رپورٹر)بصارت سے محروم افراد کی پہچان سفید چھڑی کے عالمی دن کے سلسلے میں مقامی میرج کلب میں ایک تقریب منعقدہ ہوئی جس میں نابینا مرد، خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔سیکرٹری سروسز ساوتھ پنجاب انجینئر امجد شعیب خان ترین بطور مہمان خصوصی تقریب میں شریک ہوئے ۔

\\\"وائس آف ویژیولی ایمپیرڈ پرسنز\\\" کے چیئرمین غضنفر عباس،چیف ایڈوائزر ارشد محمود اور تنظیم کے پیٹرن انچیف و سابق صدر ہائیکورٹ بار اطہر شاہ بخاری بھی تقریب میں موجود تھے ۔ سیکرٹری سروسز سائوتھ پنجاب امجد شعیب خان ترین نے اپنے خطاب میں کہا کہ سفید چھڑی کے دن کو منانے کا مقصد معاشرے کو نابینا افراد کی مشکلات سے آگاہ کرنا ہے ۔ ہر شہری پر فرض ہے کہ سفید چھڑی تھامے نابینا افراد سڑک پر چلتے نظر آئیں تو ان کی رہنمائی کی جائے ۔ انہوں نے کہا وزیراعلیٰ کی جانب سے خصوصی افراد کے معاشی مسائل کے حل کے لئے ہمت کارڈ کا اجراء ایک انقلابی اقدام ہے ۔ سیکرٹری سروسز نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بصارت سے محروم افراد کے مسائل کے حل کے لئے اپنا بھر پور کرادر ادا کرے گا۔انہوں نے بتایا کہ ٹیکنالوجی کے اس دور میں نابینا افراد کی مدد کے لئے سمارٹ شوز اور ڈیجیٹل سٹک تیار کر لی گئی اور جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے زیر اہتمام اگلے ماہ منعقد ہونیوالے سائنسی میلے میں ان اشیاء کو بھی نمائش میں پیش کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں