تنظیم مغلیہ کا اجلاس،میڈیکل کیمپ لگائینگے :امتیاز مغل

تنظیم مغلیہ کا اجلاس،میڈیکل کیمپ لگائینگے :امتیاز مغل

وہاڑی (نمائندہ دنیا ) تنظیم مغلیہ وہاڑی کا ماہانہ اجلاس وہاڑی جمخانہ میں ہوا جس کی صدارت تنظیم مغلیہ کے صدر محمد امتیاز مغل نے کی اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری فیصل انجم مغل کے نومولود بچے کی وفات پر اظہار تعزیت کیا گیا۔

 صدر محمد امتیاز مغل، چیئرمین اعجاز حسین مغل ایڈووکیٹ، چیف آرگنائزر مرزا امجد حسین انجم، جنرل سیکرٹری مبشر مجید مرزا نے مشترکہ بیان میں کہا کہ برادری کی سطح پر عوامی فلاح وبہبود کا کام خوش آئند ہے ۔ آپس میں ایک دوسرے کے کام آنے سے ناصرف مسائل حل ہو رہے ہیں ،برادری کے بچوں کو اعلی تعلیم دلوانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے میڈیکل کیمپ لگائے جائیں گے اجلاس میں فنانس کمیٹی، ایجوکیشن کمیٹی، ہیلتھ کمیٹی، رشتہ کمیٹی اور میڈیا کمیٹی بنائی تاکہ خدمت کے کام کو مزید موثر بنایا جا سکے اجلاس میں برادری کی فلاح و بہبود اور آپسی رابطہ کاری میں بہتری کے لیے بڑے فیصلے کیے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں