پاکستان حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا،شازیہ رضوان

پاکستان حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا،شازیہ رضوان

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) 27اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کیلئے راولپنڈی آرٹس کونسل میں آگاہی سیشن کا اہتمام کیا گیا۔

پارلیمانی سیکرٹری انفارمیشن اینڈ کلچر پنجاب شازیہ رضوان نے تقریب میں بحیثیت میں مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر راولپنڈی آرٹس کونسل سجاد حسین اور دیگر سیاسی شخصیات بھی موجود تھیں، اس موقع پر شازیہ رضوان نے کہا کہ یوم سیاہ منانے کا مقصد عالمی برادری کی توجہ مبذول کرانا ہے، دنیا کو باور کرانا ہے کہ بھارت نے 77برس قبل کشمیر پر ناجائز قبضہ کر کے عالمی قوانین کے ساتھ ساتھ انسانی بنیادی حقوق کو بھی روند ڈالا۔ جب تک کشمیریوں کو حق خود ارادیت نہیں دیا جاتا،ان کی جدوجہد جاری رہے گی۔ پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کی ہر فورم پر حمایت جاری رکھے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں