پنجاب سپیشل پلاننگ اتھارٹی بنانے کی تجاویز پر غور

پنجاب سپیشل پلاننگ اتھارٹی بنانے کی تجاویز پر غور

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا موسمیاتی تغیر روکنے کے لئے جنگلات اور زرعی اراضی کا تحفظ ضروری ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز سول سیکرٹریٹ میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں اور سپیشل سیکرٹری ارشد بیگ نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں پنجاب سپیشل پلاننگ اتھارٹی بنانے کی تجاویز پر غور کیا گیا۔ مجوزہ اتھارٹی زرعی اراضی کے کمرشل استعمال کو ریگولرائز کرے گی۔ پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کی جانب سے اجلاس کو پی ایس پی اے کے افعال کار پر بریفنگ دی گئی۔ وزیر بلدیات نے کہا مجوزہ اتھارٹی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ہر ضلع میں اراضی کی مانیٹرنگ کرے گی۔ ترقیاتی منصوبوں کی منظوری سے پہلے پی ایس پی اے کا این او سی لازمی ہوگا۔ صوبائی وزیر نے وزیراعلیٰ کی منظوری کے لئے پریذینٹیشن جلد تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا شہروں کے قریب زرعی زمینوں کی دستیابی مسلسل کم ہونا تشویشناک ہے۔ شہروں میں رہائشی زونز کے ساتھ ہیلتھ، ایجوکیشن، آئی ٹی اور اکنامک زونز بنائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں