وزیر ٹرانسپورٹ کا لاہور میں پنک بسیں چلانے کا اعلان

وزیر ٹرانسپورٹ کا لاہور میں پنک بسیں چلانے کا اعلان

لاہور (سٹاف رپورٹر سے) وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر نے لاہور میں پنک بسیں چلانے کا اعلان کردیا۔

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا اگر میٹرو لاہور میں بنتی ہے تو اس کی ترقی میں لاہور میونسپل کارپوریشن کو حصہ ڈالنا چاہئے، لاہور کے ترقیاتی کاموں کا بوجھ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے شہری کیوں اٹھائیں۔ وزیر ٹرانسپورٹ  کا کہنا تھا  فیصل آباد، سیالکوٹ اور ملتان میں بی آر ٹی بنائیں گے، پانچ سے چھ ہزار بسیں ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں چلائیں گے۔ ہر روڈ پر ایک سے دو بسیں خواتین کیلئے چلائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں