معیشت سود سے پاک کرنا خوش آئند:مولانا زاہد الراشدی

 معیشت سود سے پاک کرنا خوش آئند:مولانا زاہد الراشدی

وزیرآباد(نا مہ نگار)پاکستان شریعت کونسل کے سیکرٹری جنرل مولانا زاہد الراشدی نے جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کے بعد وزیرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسلامی جمہوریہ پاکستان ہی رہے گا۔۔۔

قرار داد پاکستان پر کوئی کمپرو مائز نہیں ہوگا ،1973کا آئین پاکستان کے وحدت کی علامت ہے اس کی اسلامی شقوں کی کبھی بھی منسوخی نہیں ہوگی،سود کو پاکستان کی معیشت سے 2028تک پاک کرنا یہ بھی ایک خوش کن امر ہے ۔وفاقی شرعی عدالت اور اسلامی نظریاتی کونسل کو بھی اب بائی پاس نہیں کیا جائے گا۔جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمن نے تحریک انسداد سود کے صدر مولانا زاہد الراشدی کو رات قومی اسمبلی میں پاس کی گئی ترامیم پر پوری مفصل بریفنگ دی اور انہیں اعتماد میں لیا۔میڈیا سے گفتگو کے بعد انہوں نے جامع مسجد امیر حمزہ دارہ کبوتراں وزیرآباد میں ترجمتہ القرآن کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ موجودہ مسائل اور دلدل سے نکلنے کے لئے ہمیں قرآنی تعلیمات کو قرآنی تعلیمات کوناصرف ماننا پڑے گا بلکہ پاکستانی قوم کو اس پر عمل پیرا بھی ہونا ہوگا تاکہ پاکستان کے معیشت بہتر ہوسکتے ورنہ ورلڈ بینک،آئی ایم ایف کے چنگل سے نکلنا بہت مشکل ہوگا۔مولانا زاہد الراشدی نے مولانا فضل الرحمن کے قائدانہ کردار کو سراہا اور ان کو قومی سیاست میں انکی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت اور بینکنگ سسٹم کو قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی اس گائیڈ لائن پر چلنا ہوگا جو انہوں نے سٹیٹ بینک کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو سود سے پاک رکھا جائے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں