جاپانی مصنوعات پاکستان میں بے انتہا پسند کی جاتی ہیں، میئر

جاپانی مصنوعات پاکستان میں بے انتہا پسند کی جاتی ہیں، میئر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ جاپان کی مصنوعات کو پاکستان میں بے انتہا پسند کیا جاتا ہے ۔میئر کراچی سے جاپان کے قونصل جنرل ہتھوری مسارو نے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔اس موقع پر میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں۔مرتضی وہاب نے 26 ویں آئینی ترامیم کی افادیت سے متعلق قونصل جنرل جاپان ہتھوری مسارو کوبھی آگاہی دی۔انہوں نے کہاکہ 26 ویں ترمیم کا مقصد اداروں میں توازن پیدا کرنا ہے ۔میئرکراچی نے کہاکہ جاپان کے ادارے جائیکا کے زیر اہتمام کراچی میں متعدد ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے ۔ جاپان کی مصنوعات کو پاکستان میں بے انتہا پسند کیا جاتا ہے ۔قونصل جنرل جاپان کے مطابق میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نومبر میں ہونے والے میلہ جاپان میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں۔میئر کراچی نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی مختلف ملکوں کی تہذیبی، ثقافتی اور علمی سرگرمیوں کو سراہتی ہے ، جاپان فریئر ہال میں ثقافتی پروگرام منعقد کرے ، کے ایم سی بھرپور تعاون کرے گی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اور جاپان کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات قائم ہیں،جاپان کی حکومت نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں دلچسپی لی ہے ، خاص طور پر جاپان کے ادارے جائیکا کا کردار قابل تحسین ہے جس کے زیراہتمام کراچی میں متعدد ترقیاتی منصوبوں پر کام ہو رہا ہے اور اس کے نتیجے میں کراچی کے انفراسٹرکچر پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں