دنیا کی خبرپرایکشن: مزارقائد کے اطراف کچرا صاف

دنیا کی خبرپرایکشن: مزارقائد  کے اطراف کچرا صاف

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مزار قائد اطراف قائم کچرے کے ڈھیر اور غیر قانونی کچرا کنڈیوں کا خاتمہ کردیا گیا۔

 دنیا نیوز کی خبر پر ایکشن کرتے ہوئے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے عملے نے خداداد کالونی اور نیو پریڈی اسٹریٹ کے سامنے پڑا کچرا صاف کردیا ہے ۔حکام کے مطابق مزار قائد اطراف گندگی اور کچرے کا مسئلہ دنیا نیوز نے اٹھایا جس کا حکومت سندھ کے اعلی حکام نے سخت نوٹس لیا جس کے بعد سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ ضلع شرقی کے افسران و عملے نے ہنگامی بنیادوں پر پورے علاقے کو صاف کردیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں