بھٹو کے نواسے نے انکے آئین کاجنازہ نکال دیا:مونس الٰہی

 بھٹو کے نواسے نے انکے  آئین کاجنازہ نکال دیا:مونس الٰہی

گجرات (نامہ نگار،سٹی رپورٹر )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چودھر ی مونس الٰہی نے کہا کہ1973میں ذوالفقارعلی بھٹو نے قوم کومتفقہ آئین دیا مگر2024میں بھٹو صاحب کے نواسے نے شریف مافیا کے گٹھ جوڑ سے اسی آئین کاجنازہ نکال دیا۔۔۔

انہوں نے کہاکہ 26ویں ترمیم منظورہونے سے عدلیہ مکمل طورپراپاہج ہوچکی ہے جبکہ دستورلنگڑا ہوگیاہے ، مونس الٰہی نے کہاکہ جعلی اورمینڈیٹ چورحکمرانوں نے ملک کے آئین وقانون کوروند دیاہے جعلی حکومت جعلی اسمبلی سے جعلی ترامیم پاس کراکے آئین کابھی بڑی دھوم دھام سے جنازہ نکال دیاہے ، انہوں نے کہاکہ بلاول کے نانا کی روح بھی تڑپ رہی ہوگی کہ میرا نواسہ میرے بنائے ہوئے آئین کے ساتھ کھلواڑ کررہا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں