تحصیلدارمحمد الیاس کا اربن فلڈنگ سے متاثرہ علاقے کا دورہ

تحصیلدارمحمد الیاس کا اربن فلڈنگ سے متاثرہ علاقے کا دورہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر تحصیلدار سرگودھا سردار محمد الیاس خان نے اربن فلڈنگ سے متاثرہ علاقے حمید ٹاؤن میں ہونیوالے نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے علاقے کا دورہ کیا۔۔۔

اور لوگوں کے مسائل سن کر ان کے حل کیلئے ہدایات جاری کیں اور متعلقہ شعبوں کے سربراہان سے فیڈ بیک بھی لیاانہوں نے کہا کہ اہل علاقہ کے مسائل کا تیز رفتار حل اولین ترجیحات میں شامل ہے تاکہ انہیں کوئی تنگی نہ ہو،ڈپٹی کمشنر کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی وجہ سے علاقہ میں عوامی ریلیف کے سلسلے میں متعلقہ اداروں کی کارکردگی کے معیار میں اضافہ ہوا،انہوں نے بزرگوں، مردو خواتین کے مسائل سنتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ ان کی شکایات ومسائل کے فوری حل کیلئے ضلعی انتظامیہ سرگرم ہے اور سائلین کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جارہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں