ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس ،26 کیسز کی سماعت

ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس ،26 کیسز کی سماعت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر فاروق کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس ان کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔۔۔

جس میں چیف ایگزیکٹو آفیسرضلعی ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر اسد اسلم ، سیکرٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ عامر محمود اور ڈرگ انسپکٹروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں غیر قانونی طور پر چلائے جانیوالے 26 میڈیکل سٹوروں اور کلینکس کے کیسوں کی سماعت ہوئی اور تمام کیسوں کا بغور جائزہ لیا گیا۔ اے ڈی سی جی نے ہدایت کی کہ ضلع میں جعلی وغیر معیاری ادویات کی فروخت کے گھناونے دھندے کی مکمل روک تھام کیلئے ڈرگ انسپکٹرز مزید متحرک ہو کر کام کریں۔ ممنوعہ اور زائد المعیاد ادویات فروخت کرنیوالے میڈیکل سٹورز مالکان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جن میڈیکل سٹورز کے مالکان کو وارننگ دی گئی ہے اگر وہ دوبارہ خلاف ورزی کریں تو ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں