یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیر اہتمام تربیتی ورکشاپس کا انعقاد

یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیر اہتمام تربیتی ورکشاپس کا انعقاد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف سرگودھا کے ویمن ڈویلپمنٹ سنٹرکے زیر اہتمام اہم مسائل پر آگاہی اور تحرک کے لئے تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا۔

 ان ورکشاپس کا مقصد قیادت، تنازعہ مینجمنٹ ، امن کے فروغ، ورک پلیس ہراسمنٹ، خواتین کی خودمختاری اور شہری تعلیم جیسے موضوعات پر شعور بیدار کرنا اور خواتین کو مزید مضبوط بنانا تھا۔ یہ تربیتی سلسلہ آئیڈیا تھنک ٹینک پنجاب کے وسیع تر منصوبے کا حصہ ہے جس میں دو آگاہی اور تحرک کے سیمینار منعقد کیے گئے ، جن میں جامعہ سرگودھا کے مختلف شعبہ جات سے منتخب کردہ 120 سے زائد طلبہ و اساتذہ نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ویمن ڈویلپمنٹ سنٹر کی انچارج ڈاکٹر نرگس عباس نے ویمن ڈویلپمنٹ سنٹر کی جانب سے خواتین کی خودمختاری کے حوالے سے خدمات کو سراہا اور کہا کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس کے وژن کے تحت جامعہ سرگودھا میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے نمایاں اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک سنٹر کے تحت دو ہزار سے زائد طالبات کو عمومی تربیت، ڈیجیٹل لٹریسی، مالیاتی شعور اور دیگر اہم موضوعات پر ٹریننگ دی جا چکی ہے ۔ انہوں نے سنٹر میں ہونے والے مختلف تربیتی پروگراموں کے انعقاد پر پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر غلام یاسین کی رہنمائی پر شکریہ ادا کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں