کمشنر سرگودھا ڈویژن کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال میانوالی کادورہ

کمشنر سرگودھا ڈویژن کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال میانوالی کادورہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)کمشنر سرگودھا ڈویژن جہانزیب اعوان نے ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال میانوالی کادورہ کیا۔۔۔

کمشنر نے ہسپتال کی فارمیسی، زنانہ و مردانہ ایمرجنسی وارڈز، اولڈ بلڈنگز میں میڈیکل و نرسری وارڈز اور ہسپتال کے جملہ شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا، مریضوں کی عیادت کی، مریضوں اور ان کے لواحقین کی شکایات سنی اور موقع پر ان کی شکایات کا ازالہ کیا۔کمشنر سرگودھا نے مریضوں سے سرکاری ادویات کے علاو ہ علاج معالجہ کی دیگر سہولیات سے متعلق بھی دریافت کیا۔انھوں نے ان ڈور آؤٹ ڈور فارسی میں ادویات کے سٹاک کا بھی معائنہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر میانوالی مرادحسین نیکوکار، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر امیر احمد خان بھی موجود تھے ۔ ہسپتال ایمرجنسی میں داخل ایک مریض بچے نے کمشنر سے سکول میں داخلہ دلانے کا مطالبہ کیا جس پر کمشنر نے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی کہ بچے کے ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد اسے فوری طور پر سکول میں داخل کرایا جائے ۔ جہانزیب اعوان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات صحت کے شعبہ میں بہتری لانا ہے ۔ انھوں نے ڈاکٹر ز اور پیر میڈیکل سٹاف کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں آنے والے مریضوں سے حسن سلوک سے پیش آئیں اور انھیں حکومتی ویژن کے مطابق علاج معالجہ کی تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔اس موقع پر ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال نے کمشنر سرگودھا کو ہسپتال میں فراہم کر دہ طبی سہولیات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں