پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر انتظام اورینٹیشن سیشن

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر انتظام اورینٹیشن سیشن

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر انتظام آرٹس کونسل کمپلیکس میں پبلک سکولز ری آرگنائزیشن پروگرام فیز-ون سے منسلک لائسنسیز کے لیے اورینٹیشن سیشن کا اہتمام کیا۔

تقریب میں چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ملک شعیب اعوان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں پیف افسران بھی موجود تھے ۔ اورینٹیشن سیشن میں سرگودہا اور فیصل آباد ڈویژن کے تعلیم یافتہ نوجوانوں، این جی اوز اور ایجوکیشنل چینز سے منسلک 335 لائسنسیز نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران چیئرمین پیف نے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن سے منسلک پارٹنر سکولوں کے بہترین کارکردگی دکھانے والے اساتذہ میں تحائف بھی تقسیم کیے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیف ملک شعیب اعوان نے کہا کہ پبلک سکولز ری آرگنائزیشن پروگرام سے منسلک سکولوں میں زیادہ سے زیادوہ آوٹ آف سکول بچوں کو سکولوں میں لایا جائے اور سکولوں میں طلباء کے لیے تمام ضروری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ لائسینسی کو حکومت پنجاب کے منظور شدہ نرخوں کے مطابق فی بچہ 12سورروپے ادائیگی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارٹنر سکولوں کو ادائیگیوں کے لیے 25 ارب روپے سے زائد رقم مختص کی گئی ہے ۔مفت نصابی کتب کی فراہمی کے لیے رواں مالی سال میں 1.5ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں