ڈپٹی کمشنر نے بچوں کو قطرے پلا کر پولیو مہم کا افتتاح کر دیا

 ڈپٹی کمشنر نے بچوں کو قطرے پلا کر پولیو مہم کا افتتاح کر دیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم نے گورنمنٹ ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے دو قطرے پلا کر ضلع بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا ہے ۔

 اس موقع پر میڈیا سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ 28 اکتوبر سے یکم نومبر تک جاری رہنے والی پانچ روزہ قومی مہم سے تین روز قبل افتتاح کا بنیادی مقصد خاص طور پر ٹرانزٹ پوائنٹس پر فوکس کرنا اور سفر پر آنے جانے والے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے ساتھ وٹامن اے کے قطرے پانا ہے ۔ 28 اکتوبر سے پولیو ٹیمیں گھر گھر جاکر بچوں کو قطرے پلائیں گی تاہم ضلع بھر کے ٹرانزٹ پوائنٹس پر بھی ٹیمیں قطرے پلانے کے لیے موجود رہیں گئیں۔ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ ہر بچے کو پولیو سے ہونے والی معذوری کے خطرے سے آزاد زندگی جینے کا حق ہے اور ہم بچوں کو اس بیماری سے محفوظ رکھنے کے لیے انتھک محنت کر رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فرنٹ لائن ورکرز کی محنت، حکومت کے عزم، عوام کے اعتماد اور پارٹنرز کے تعاون کی مدد سے پاکستان پولیو کے خاتمے کے بہت قریب ہے ، اور ان کوششوں کو جاری رکھنا نہایت اہم ہے ۔ انہوں نے مزید کہا پولیو کا کوئی علاج نہیں ہے ، صرف پولیو ویکسین ہی بچوں کو عمر بھر کا تحفظ دیتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں