اروپ منی سٹیڈیم ، پارک ،قبرستان میں صفائی کا کام مکمل

 اروپ منی سٹیڈیم ، پارک ،قبرستان میں صفائی کا کام مکمل

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)ڈی سی نوید احمد، اے سی صدر ڈاکٹر حلیمہ کا یونین کونسل اروپ کا دورہ، منی سٹیڈیم منی پارک اور قبرستان میں صفائی کا کام مکمل کرایا۔۔۔۔

 تفصیلات کے مطابق سینئر رہنماپیر غلام فرید، شازیہ فرید ایم این اے اور پیر عامر فرید نے یونین کونسل اروپ اور پی پی 65 کی دیگر یونین کونسلوں میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاف ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت کام کرانے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر نویداحمد سے خصوصی ملاقات کی تھی جس کے بعد گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے دیگر انتظامی افسران کے ہمراہ اروپ لیڈیز پارک کا دورہ کیا، لیڈیز پارک منی سٹیڈیم اور قبرستان میں فوری طور پر صفائی کا کام مکمل کرایا ،اس حوالے سے ممبر قومی اسمبلی شازیہ فرید نے کہا کہ بہت جلد پرانی سڑکوں کی مرمت اور نئی سڑکیں بھی تعمیر کرائیں گے تاکہ اروپ یونین کونسل کا شمار ماڈل یونین کونسل میں ہو، انہوں نے کہاکہ مریم نواز کے وژن اور خصوصی توجہ کی بدولت پی پی 65 میں تمام عوامی مسائل کا خاتمہ کیا جائے گا۔  اور عوام کو انکی دہلیز پر بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں