کسان اتحاد خواتین ونگ کی صدر کو دھمکیاں،مذمتی قرارد اد منظور

کسان اتحاد خواتین ونگ کی صدر کو دھمکیاں،مذمتی قرارد اد منظور

وہاڑی(نمائندہ دنیا ) کاشتکاروں کے احتجاجی مظاہرے میں خواتین کو اسلحہ دیکھا کر دھمکیاں دینے والوں کے خلاف ڈی پی او کو کاروائی کیلئے۔۔

 درخواست کردی تفصیل کے مطابق 21 اکتوبر کو کاشتکاروں کے احتجاجی مظاہرے میں ڈویژنل صدر خواتین ونگ پاکستان کسان اتحاد خالدہ خان سلدیرا بھی دیگر خواتین کے ہمراہ موجود تھیں مظاہرین کے پولیس سے مذاکرات مکمل ہونے کے بعد اپنے گاڑی کے قریب پہنچی تو آصف لنگاہ اپنے نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ آیا اور پسٹل نکال کر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کردیں اور کہا آئندہ اگر کسانوں کے کسی احتجاج میں شامل ہوئی تو جان سے مار دوں گا ہماری تو تکرار بڑھنے پر دیگر کاشتکاروں جو قریب ہی موجود تھے جن میں کلیم مشتاق اور سعید دیگر آگئے جنہیں دیکھ کر آصف لنگاہ موٹر سائیکل پر فرار ہوگیا میں نے فوری 15 پر اطلاع دی پولیس آنے پر تمام حقائق سے بھی آگاہ کیا بعد ازاں ڈی پی او وہاڑی منصور امان کو بھی کارروائی کیلئے درخواست دی ہے بعد ازاں مرکزی صدر پاکستان کسان اتحاد ملک ذوالفقار اعوان نے خواتین ونگ کی صدر خالدہ خان سلدیرا کے ساتھ ہونے والے واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت اور کہا بلاشبہ یہ کاشتکاروں کی آواز دبانے کیلئے اقدام کیا گیا ہے اور اس معاملے کے پیچھے کرداروں کو بھی اچھی طرح جانتے ہیں اگر ہماری خاتون رہنما کو انصاف نہ دیا گیا تو بھرپور ردعمل دیں گے اس حوالے سے ایک مذمتی اجلاس بھی بلایا گیا جس میں قرار داد پاس کی گئی اور اعلیٰ حکام سے فوری معاملے کا نوٹس لے کر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں