عوامی خدمت میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی :مہر خالد

عوامی خدمت میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی :مہر خالد

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر )ممبر بورڈ آف ریونیو ،سیٹلمنٹ پنجاب مہر خالد نے اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ عرفان ہنجرا کے ہمراہ گزشتہ روز تحصیل ریونیو کمپلکس اور اراضی ریکارڈ سنٹر کا معائنہ کیا۔۔

ممبر بورڈ مہر خالد نے دفتر قانونگوکا بھی معائنہ کیا اور انچارج ملک آفتاب کو تاکید کی کہ نقول کے حصول کے طریقہ کار کو دفتر کے باہر آویزاں کریں۔ریونیو افسران کو تاکید کرتے ہوئے ممبر بورڈ آف ریونیو نے کہا کہ انتقالات کے اندراج اور فیسوں کی وصولی کے بعد فوری طور پر انتقالات کو منظور کیا جائے غیر ضروری التواء سے حکم امتناع اور شیڈول تبدیل ہونے پر بائع مشتریان کو پریشانی کاسامنا کرنا پڑتا ہے ۔اراضی ریکارڈ سنٹر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ میاں عارف اور سروس سنٹر انچارج محسن شاہ نے ممبر بورڈ اف ریونیو مہر خالد کو روزانہ کی بنیاد پر فراہم کی جانیوالی عوامی خدمات پر بریفنگ دی اور اعداد وشمار سے آگاہی فراہم کی اس موقع پر ممبر بورڈ مہر خالد نے کہا کہ نئے قانون کے مطابق اب صرف متعلقہ رقبہ پر ہی حکم امتناعی لاگو ہوگا موضع کا دیگر رقبہ مستثنیٰ ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ یہ ہدایات نمایاں کر کے آویزاں کی جائیں انہوں نے کہا کہ عوام کو جائیداد کی خرید وفروخت میں شفافیت اور انتقالات کی بروقت منظورِی اراضی ریکارڈ سنٹر آفیشلز کی اولین ترجیح ہونی چاہیے انہوں نے کہا کہ تقسیم اراضی کیسز اور وراثتی انتقالات میں اراضی کے خسرہ نمبران کا اندراج بھی لازمی کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ عوامی خدمات میں غفلت۔کوتاہی اور کرپشن کے مرتکب ملازمین کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں