ڈی پی او لودھراں کی کھلی کچہری‘ مسائل کے حل کیلئے احکامات

ڈی پی او لودھراں کی کھلی کچہری‘ مسائل کے حل کیلئے احکامات

لودھراں(ڈسٹرکٹ رپورٹر،سٹی رپورٹر )کھلی کچہری کا مقصد آپکے مسائل براہ راست سننا اور ان کے حل کے لیے فوری اقدامات کرنا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کامران ممتاز نے نماز جمعہ کے بعد ابن زینت مسجد میں کھلی کچہری کے دوران کیا۔ ڈی پی او نے مسجد میں موجود شہریوں سے خطاب کیا اور ان کے مسائل ، شکایات سنیں اور موقع پر احکامات جاری کئے ۔ڈی پی او کامران ممتاز نے کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ آپکے مسائل کے حل کیلئے موثر اقدامات کر رہے ہیں،امن و امان کی صورت حال کو بہتر بنانے کے لیے ہم نے مختلف اقدامات کیے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے ۔عوام کیساتھ براہ راست رابطہ قائم رکھنا ضروری ہے تاکہ عوامی مسائل کا جلد از جلد حل ممکن ہو سکے اور شہری اپنی شکایات اور مسائل کو بلا جھجھک ہمارے سامنے رکھیں تاکہ انکا ازالہ کیا جاسکے ،مسجد میں کھلی کچہری کے بعد ڈی پی او کامران ممتاز نے تھانہ صدر لودھراں میں شہری مسائل کے حل کے لئے کھلی کچہری لگائی اور شکایات سنیں اور شکایات کے ازالے کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے ۔ڈی پی او کامران ممتاز نے کہا کہ کھلی کچہری کے ذریعے پبلک فیڈ بیک حاصل کر کے پالیسنگ کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں