انسداد سموگ ، حادثات و تجاوزات آپریشن شروع

انسداد  سموگ  ، حادثات  و تجاوزات  آپریشن  شروع

ملتان(وقائع نگار خصوصی)ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے انسداد سموگ وتجاوزات او ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا۔۔

حادثات روکنے کیلئے روڈ کا پیچ ورک، لائن مارکنگ اور زیبرا کراسنگ کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جارہا ہے ۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو کی صدارت میں ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا اجلاس ہوا۔سیکرٹری آر ٹی اے محسن نثار نے بریفننگ دی جبکہ ضلعی و پولیس افسروںنے بھی شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا کہ حادثات کی روک تھام کیلئے مرکزی شاہراہوں اور گنجان آباد علاقوں میں بھرپور تجاوزات آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری و نجی گاڑیوں اور کمرشل گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ بھی چیک کئے جائیں گے جبکہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور صنعتی یونٹس کو بھی بند کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے حکم دیا کہ تمام بس اڈوں اور عوامی مقامات پر بھرپور شجرکاری بھی کی جائے جبکہ سموگ کے تدارک کیلئے آگاہی مہم بھی چلائی جائے ۔اس موقع پر سیکرٹری آر ٹی اے محسن نثار کی جانب سے پیش کئے گئے مختلف ایجنڈوں کی منظوری بھی دی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں