قلعہ دیدار سنگھ میں منی پٹرول پمپ مشینوں کی بھر مار

قلعہ دیدار سنگھ میں منی پٹرول پمپ مشینوں کی بھر مار

قلعہ دیدار سنگھ (نامہ نگار )قلعہ دیدار سنگھ اور ملحقہ علاقوں میں منی پٹرول پمپ مشینوں کی بھر مار، متعلقہ اداروں کی خاموشی، منتھلیاں اور روزانہ کی بنیاد پر وصولی۔۔۔

 منی پٹرول پمپ مشینوں کے مالکان کی پٹرول کم ڈالنے کا بھی ڈاکہ، غیر معیاری پٹرول سے موٹر سائیکلوں کے انجن آئے روز تباہ ،ناجائز مشینوں کو ختم کرنے کا مطالبہ، قلعہ دیدار سنگھ اور گردونواح کے پٹرول پمپ مالکان کا کہنا ہے کہ ہم کروڑوں روپے لگا کر لائسنس منظور کے ساتھ پٹرول پمپ لگا رکھے ہیں اور ہمارے پیمانے بھی درست ہیں ، جبکہ گلی محلوں میں ناجائز طریقے سے لگائی گئی پٹرول مشینیں سیفٹی کے بغیر غیر قانونی طور پر لگی ہوئی ہیں جن کے پیمانے بھی پورے نہیں ہیں، لیٹر کا پونا لیٹر اور غیر معیاری پٹرول متعلقہ اداروں سے ملی بھگت کر کے سرعام فروخت کر رہے ہیں ،ان کو بند ہونا چاہئے ، منی پٹرول مشینیں کسی بھی حادثے کا سبب بن سکتی ہیں، سول ڈیفنس اور دیگر ادارے منتھلیاں کر خاموش ہیں، ڈپٹی کمشنر گوجرانولہ ناجائز پٹرول مشینیں ختم کروانے کے احکامات جاری کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں