راہوالی :لاکھوں روپے کی گرانٹ سے گلیوں اور نالیوں کی تعمیر

راہوالی :لاکھوں روپے کی  گرانٹ سے گلیوں اور نالیوں کی تعمیر

راہوالی (نامہ نگار)ممبر کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ نمبر 6ڈھینگرانوالی ساجد اکرام لون نے کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر اور سٹیشن کمانڈر کی طرف سے ملنے والی 40لاکھ روپے کی گرانٹ سے۔۔۔

 گلی مشتاق سلطانی والی اور رحمانی برادران والی گلی اور نالیوں کی تعمیر مکمل کرا دی، ان گلیوں کی خستہ حالی اور نالیوں کی تعمیر نہ ہونے کی وجہ سے گندے پانی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے عوام اور راہگیروں کو مشکلات کا سامنا تھا ، ممبر کنٹونمنٹ بورڈ ساجد اکرام لون نے تعمیر مکمل کرواکر عوامی مطالبہ حل کرا دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں