ڈسٹرکٹ جیل گجرات میں قیدیوں کی سہولت کیلئے ترقیاتی کاموں کا افتتاح

ڈسٹرکٹ جیل گجرات میں قیدیوں  کی سہولت کیلئے ترقیاتی کاموں کا افتتاح

گجرات (نامہ نگار،سٹی رپورٹر )یو اے ای کے ممتاز بزنس مین چیئرمین شوکت گروپ آف کمپنیز شوکت بٹ نے ڈسٹرکٹ جیل گجرات میں قیدیوں کی سہولیات کیلئے ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا۔۔۔

 اور مزیدکاموں کے لئے 5 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا جبکہ رخسار میلو ایک لاکھ روپے ، خدمت فاؤنڈیشن کی طرف سے ڈاکٹر طارق سلیم نے 2لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے ۔شوکت بٹ نے ڈسٹرکٹ جیل گجرات میں 120ایگزاسٹ فین لگوائے ہیں ۔ سپرنٹنڈنٹ جیل اشتیاق احمد گل نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ اس موقع پر صوفی احمد شاہ زیب ، خرم الطاف بھٹی، چودھری نعیم ڈھیروگھنہ، ملک افضال ، مظہر جوڑا کرنانہ اور دیگر موجود تھے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں