مرکزی مسلم لیگ کا قلعہ دیدار سنگھ میں رکنیت سازی کیمپ

 مرکزی مسلم لیگ کا قلعہ دیدار سنگھ میں رکنیت سازی کیمپ

قلعہ دیدارسنگھ(نامہ نگار )پاکستان مرکزی مسلم لیگ پی پی 70کی رکنیت سازی مہم پوری توانائی کے ساتھ جاری \'شہر کے مین بازار بینک چوک میں رکنیت سازی مہم کے سلسلہ میں کیمپ لگایا گیا ۔

نائب صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ حافظ عبدالرئوف ، صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ شمالی پنجاب چودھری حمید الحسن گجر ،نائب صدر گوجرانوالہ راشد علی سندھو ودیگرنے رکنیت سازی کیمپ کا دورہ کیا ۔ کیمپ میں شریک افراد نے پارٹی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ۔ حافظ عبدالرئوف کا کہنا تھا کہ26ویں آئینی ترامیم سے عدلیہ کی آزادی کوختم کر کے سپریم کورٹ کو حکومت کے ماتحت ادارہ بنا دیا گیا ہے ،فارم47والوں نے انصاف کے حصول کو یرغمال بنا لیا ، 1973کا آئین متفقہ تھا ،مرکزی مسلم لیگ آئینی ترامیم کے خلاف عدالت جائیگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں